وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیر صدارت خیبرپختونخوا ہاؤس میں جوائنٹ اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں قبائلی اضلاع کے تیز رفتار ترقیاتی منصوبوں پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں وفاقی وزرا احسن اقبال، امیر مقام، مبارک زیب سہیٹ اور وزیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم شریک ہوئے۔ صوبہ نے 30.3 ارب روپے کی برج فنانسنگ فراہم کی، جبکہ وفاق نے 20 ارب روپے جاری کرنے کا عندیہ دیا۔ فنڈز پولیس انفراسٹرکچر، ہائی پرایارٹی منصوبے، گھروں کی سولرائزیشن اور نوجوانوں کی ٹیکنکل اسکلز کے لیے استعمال ہوں گے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ضم اضلاع میں ترقی اور سرمایہ کاری ناگزیر ہے۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے قبائلی اضلاع کے این ایف سی شیئر کی مکمل فراہمی پر زور دیا۔ فٹا یونیورسٹی کی اسٹرینتھیننگ اور سولرائزیشن اسکیمیں بھی منظور ہو چکی ہیں، جبکہ پولیس انفراسٹرکچر کے لیے 7 ارب روپے خرچ ہو چکے ہیں۔
