پی سی بی کی کھلاڑیوں کو سخت وارننگ، سوشل میڈیا پالیسی مزید سخت

ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہ جانے کے فیصلے پر پاکستان کی بنگلادیش کو مکمل حمایت کی یقین دہانی

Pakistan Cricket Board (پی سی بی) نے سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر قومی کرکٹرز کو سخت وارننگ جاری کر دی ہے اور سوشل میڈیا کے حوالے سے نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق اب کوئی بھی کھلاڑی میڈیا ڈپارٹمنٹ کی پیشگی اجازت کے بغیر سوشل میڈیا پر کوئی پوسٹ شیئر نہیں کر سکے گا، جبکہ تمام کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ کی شقوں پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

پی سی بی نے کھلاڑیوں کے منیجرز کو بھی باضابطہ گائیڈ لائنز فراہم کر دی ہیں اور واضح کیا ہے کہ کسی بھی قسم کی سیاسی یا متنازع پوسٹس ہرگز برداشت نہیں کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق اگر کوئی کھلاڑی ان ہدایات کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس پر کم از کم 1 کروڑ روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے، جبکہ سنگین خلاف ورزی کی صورت میں مزید سخت کارروائی بھی ممکن ہے۔

یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حال ہی میں سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر ایک کھلاڑی کے خلاف بڑی مالی کارروائی کی گئی تھی، جس کے بعد بورڈ نے پالیسی کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے