قومی کرکٹر Fakhar Zaman کو بال ٹمپرنگ کے جرم میں قصوروار قرار دیتے ہوئے دو میچز کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔
Pakistan Cricket Board (پی سی بی) کے مطابق میچ ریفری Roshan Mahanama نے تادیبی سماعت کے بعد یہ فیصلہ سنایا۔ اعلامیے کے مطابق تمام شواہد کا جائزہ لینے اور کھلاڑی کو ذاتی مؤقف پیش کرنے کا مکمل موقع فراہم کیا گیا۔
سماعت کے دوران Shaheen Shah Afridi، ٹیم ڈائریکٹر سمین رانا اور ٹیم منیجر فاروق انور بھی موجود تھے۔
پی سی بی کے مطابق فخر زمان کو کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول تھری جرم کا مرتکب پایا گیا، جس پر انہیں دو میچز کی معطلی کی سزا دی گئی۔ اس فیصلے کے تحت وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 11) میں ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف آئندہ میچز میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔
واضح رہے کہ یہ واقعہ Lahore Qalandars اور Karachi Kings کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران پیش آیا تھا، جہاں بال کی حالت تبدیل کرنے پر امپائرز نے ٹیم کو پانچ رنز کی پنالٹی بھی دی تھی۔
یہ فیصلہ پی ایس ایل میں ڈسپلن اور کھیل کی شفافیت برقرار رکھنے کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت سمجھا جا رہا ہے۔
