AFC Asian Cup Qualifiers 2027 کے ایک اہم میچ میں Myanmar نے Pakistan کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔
Jinnah Stadium میں کھیلا گیا یہ میچ حکومتی ہدایات کے تحت کلوز ڈور منعقد ہوا۔ پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل پیش کیا، تاہم کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔
دوسرے ہاف کے آغاز میں ہی 47ویں منٹ پر پاکستان کی دفاعی غلطی مہنگی ثابت ہوئی، جب ایک بیک پاس گول کیپر سے کنٹرول نہ ہو سکا اور گیند اپنے ہی جال میں چلی گئی، جس سے میانمار کو برتری حاصل ہوئی۔
میانمار نے 59ویں منٹ میں دوسرا گول کرکے اپنی پوزیشن مزید مضبوط کر لی۔
پاکستان نے آخری لمحات میں واپسی کی کوشش کی اور 91ویں منٹ میں ایک گول اسکور کیا، تاہم یہ گول شکست کو ٹالنے کے لیے کافی ثابت نہ ہو سکا۔
اس نتیجے کے بعد پاکستان کی کوالیفائنگ مہم کو دھچکا لگا ہے، جبکہ میانمار نے اہم کامیابی حاصل کر کے گروپ میں اپنی پوزیشن بہتر کر لی ہے۔
