Pakistan Super League 2026 کے اہم میچ میں بارش نے کھیل کا آغاز متاثر کر دیا، جس کے باعث Islamabad United اور Peshawar Zalmi کے درمیان ٹاس بھی مقررہ وقت پر نہ ہو سکا۔
Gaddafi Stadium میں جاری مسلسل بارش کے باعث گراؤنڈ اور وکٹ کو پلاسٹک شیٹس سے ڈھانپ دیا گیا ہے تاکہ پچ کو محفوظ رکھا جا سکے۔
شیڈول کے مطابق ٹاس شام ساڑھے چھ بجے ہونا تھا، تاہم پونے سات بجنے کے باوجود بارش نہ رکنے کی وجہ سے کپتان میدان میں نہ آ سکے۔ اسٹیڈیم میں کئی گھنٹوں سے وقفے وقفے سے تیز اور ہلکی بارش جاری ہے۔
گراؤنڈ اسٹاف کے مطابق وکٹ اور آؤٹ فیلڈ اس وقت کھیل کے لیے محفوظ ہیں، لیکن میچ کا آغاز بارش رکنے سے مشروط ہے۔
محکمہ موسمیات نے Lahore اور گرد و نواح میں مزید بارش کی پیشگوئی بھی کی ہے، جس سے میچ کے تاخیر یا مختصر ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔
قواعد کے مطابق ٹاس میچ کے آغاز سے 30 منٹ قبل کیا جاتا ہے، تاہم موجودہ صورتحال میں شائقین کو مزید انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔
