ایف بی آر کی ناقص کارکردگی بہتر بنانے کیلئےمزید قرض لینے کا منصوبہ بنا لیا گیا، پاکستان، ایشیائی ترقیاتی بینک سے 56 ارب روپے سے زائد نیا قرض لے گا، 20کروڑ ڈالر کے مساوی رقم ریونیو نظام کو ڈیجیٹل بنانے پرخرچ کرنے کی تجویز ہے۔
دستاویز کے مطابق 56 ارب روپے سے زائد قرض لینے کا مقصد ٹیکس اور کسٹمز نظام میں شفافیت اور بہتری لانا ہے۔ پوائنٹ آف سیل سسٹم اور ڈیجیٹل انوائسنگ کو فروغ دینا پلان میں شامل ہے۔ ٹیکس وصولی میں اضافے کیلئے ریونیو سسٹم میں خامیاں دور کی جائیں گی۔ ڈیٹا اینالیٹکس کے ذریعے کارکردگی بہتر بنانا اور تجارتی عمل کو آسان اور شفاف بنانا بھی اہداف میں شامل ہے۔ معیشت کو مضبوط بنانے کے ساتھ ٹیکس نیٹ کو بڑھایا جائے گا۔ خودکار اور جدید ریونیو سسٹم کے قیام کی طرف بھی پیشرفت ہوگی۔۔ دستاویز کے مطابق ایف بی آر نظام کو جدید بنانا منصوبے کا حصہ ہے۔
