خطےکی کشیدہ صورتحال کے اثرات ، پاکستان میں مہنگائی 19 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

خطےکی کشیدہ صورت حال کے اثرات پاکستان پر بھی پڑنےلگے،  ملک میں مارچ میں مہنگائی 19 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کر دی۔

 ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق فروری کے مقابلے میں مارچ میں مہنگائی کی شرح میں 1.18 فیصد کا اضافہ ہوا ۔مارچ 2026 میں مہنگائی بڑھنےکی سالانہ شرح 7.30 فیصد ہوگئی جو اگست 2024 کے بعد مہنگائی کی سب سے زیادہ شرح ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق  رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ جولائی 2025 سے لے کر مارچ2026 کے دوران اوسط مہنگائی 5.67 فیصد رہی۔

فروری2026 میں مہنگائی بڑھنےکی سالانہ شرح 6.98 فیصد اور مارچ 2025 میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 0.7 فیصد تھی۔

گزشتہ ماہ دیہات میں ماہانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 0.96 فیصد اور شہروں میں 1.34 فیصد بڑھ گئی  اوردیہات میں مہنگائی کی سالانہ شرح 7.17فیصد ہوگئی جبکہ شہروں میں یہ شرح سالانہ شرح 7.39فیصد ہوگئی۔

واضح رہے کہ مارچ کے لیے وفاقی وزارت خزانہ نے مہنگائی کا تخمینہ ساڑھے 7 سے ساڑھے 8 فیصد کے درمیان لگایا تھا ۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے