پیٹرولیم مصنوعات پر موجودہ سبسڈی عارضی قرار، جلد ختم ہونے کا امکان

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پیٹرولیم مصنوعات پر مزید ممکنہ سبسڈی پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ حکومت نے تیل کی عالمی قیمتوں کے مطابق ایڈجسٹمنٹ کی یقین دہانی کرا دی۔

حکام وزارت خزانہ نے عالمی مالیاتی ادارے کو بتایا کہ پیٹرول پر موجودہ سبسڈی عارضی ہے، حکومت نے تیل کی عالمی قیمتوں کے مطابق ایڈجسٹمنٹ کی یقین دہانی کرا دی۔ قرض معاہدے کے تحت پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں ردوبدل جاری رکھا جائے گا۔

حکام کے مطابق غریب طبقے کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے وظیفے میں 5 ہزار روپے اضافہ کیا جائے گا، سہ ماہی وظیفہ 14500 سے بڑھ کر  19500 روپے ہو جائے گا۔ بی آئی ایس پی کے مستحقین پر اضافے کا اطلاق جنوری 2027 سے ہوگا۔ بی آئی ایس پی مستحقین کی تعداد ایک کروڑ دو لاکھ تک پہنچ جائے گی۔

موٹر سائیکل، رکشہ والوں کو سبسڈی کی فراہمی کیلئے صوبوں سے مشاورت جاری ہے۔ کھاد، زرعی ادویات پر  فی الحال ٹیکس نہ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آئندہ بجٹ میں ایف ای ڈی عائد کرنے پر غور کیا جائے گا۔

حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان مزید مالی گنجائش پر مشاورت جاری ہے۔ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس ایک ماہ میں متوقع ہے جس میں پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری دی جائے گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے