گلوکارہ میشا شفیع کا ہتکِ عزت کیس میں شکست کے بعد ردعمل سامنے آگیا

Singer Meesha Shafi's reaction after defeat in defamation case revealed

پاکستانی میوزک انڈسٹری کے دو بڑے نام میشا شفیع اور علی ظفر کے درمیان طویل عرصے سے جاری قانونی تنازع میں عدالت نے اہم فیصلہ سناتے ہوئے علی ظفر کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے۔

سیشن کورٹ لاہور نے ہتکِ عزت کیس میں میشا شفیع کو 50 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا، جس کے بعد گلوکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنا ردعمل ظاہر کیا۔

میشا شفیع نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر متعدد اسٹوریز شیئر کیں، جن میں خواتین کے بااختیار ہونے سے متعلق شاعری شامل تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی آواز اٹھانے کو اپنی کامیابی سمجھتی ہیں۔

گلوکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ایک صدمے سے گزری ہیں اور اب صحت یابی کے سفر کی جانب گامزن ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے کام کے ذریعے خود کو سنبھالیں گی اور اپنی توجہ مثبت پہلوؤں پر مرکوز رکھیں گی۔

واضح رہے کہ یہ تنازع تقریباً آٹھ سال قبل اس وقت شروع ہوا تھا جب میشا شفیع نے علی ظفر پر ہراسانی کے الزامات عائد کیے تھے۔ انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ واقعہ انہیں می ٹو مومنٹ کے تناظر میں سامنے لانا پڑا۔

دوسری جانب علی ظفر نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے میشا شفیع کے خلاف ہتکِ عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا۔ طویل عدالتی کارروائی اور متعدد سماعتوں کے بعد عدالت نے علی ظفر کے مؤقف کو درست قرار دیتے ہوئے فیصلہ ان کے حق میں سنا دیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے