وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے حکومت ملک میں ڈیجیٹل آپریٹرزانڈسٹری میں سرمایہ کاروں کوہرممکن سہولت فراہمی کیلئے پرعزم ہے۔ پاکستان میں حالیہ فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کو جدت کیلئے مثبت اور موثرسمت کا ثبوت بھی قرار دیا۔
وزیراعظم نے عالمی ڈیجیٹل آپریٹر وی اون گروپ کےسی ای او کان ترزی اوعلوکی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو میں کہا آئی ٹی میں جدت اور بین الاقوامی سرمایہ کاری بڑھانےکیلئےموثرو جامع حکمت عملی کےتحت کام کررہے ہیں، وفاقی حکومت عالمی سرمایہ کاروں کی سہولت اور آسانی کیلئےتمام اداروں کےباہمی تعاون سےعملی اقدامات کررہی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کیش لیس معیشت کےحصول کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا موثراستعمال حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ مہمان وفد کے سربراہ نے کان ترزی اوعلو نے کہا پاکستان نےڈیجیٹل اکانومی کےحصول اور فائیو جی اسپیکٹرم نیلامی میں بہت تیزرفتاری سےکام کیا جولائق تحسین ہے۔
