نائب وزیراعظم کا مصر اور ازبکستان کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ، امن اقدامات پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا مصر اور ازبکستان کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ ۔ دوطرفہ تعلقات ، علاقائی صورت حال اور امن اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ،  دونوں ملکوں کی مشرق وسطیٰ میں امن واستحکام کیلئے پاک چین پانچ نکاتی اقدام کی مکمل حمایت ۔ دو طرفہ قریبی رابطے جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب اسحاق ڈار کا مصری وزیر خارجہ سے گزشتہ رات ٹیلی فونک رابطہ ہوا ۔ ڈاکٹر بدرعبدالعاطی کا اسلام آباد میں چار ملکی اجلاس کے دوران شاندار مہمان نوازی پر اظہار تشکر ۔ مذاکرات کے فروغ اور تنازع کے حل کے لئے پاک چین پانچ نکاتی اقدام کو بھی سراہا ۔ جبکہ باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ۔ نائب وزیراعظم کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف نے علاقائی امن واستحکام اور کشیدگی میں کمی کیلئے پاکستانی کردار کو سراہا ۔۔۔۔ مشرق وسطیٰ میں امن واستحکام کیلئے پاک چین پانچ نکاتی اقدام کی مکمل حمایت کی ۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے