خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں تھانہ ڈومیل پر خوارج کے بزدلانہ خودکش حملے میں خواتین اور ایک بچے سمیت 5 افراد شہید ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق خودکش حملہ آور نے تھانے کے باہر سول آبادی کو نشانہ بنایا، حملے میں 3 خواتین اور ایک بچے سمیت 5 افراد شہید جبکہ 4 شدید زخمی ہوئے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ و کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا۔
آر پی او بنوں کے مطابق دھماکاتھانہ ڈومیل کے قریب پیش ہوا، قریبی آبادی کو شدید نقصان پہنچا، بہترین سیکیورٹی اقدامات کے باعث تھانے پر حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ خوارج نے بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا۔
