شہری ایک لیٹر پیٹرول پر کتنا ٹیکس دیتے ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں

پیٹرول اور ڈیزل پرعائد ٹیکسز اور لیوی کی مکمل تفصیلات سامنے آگئیں۔

دستاویز کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر ایکس ریفائنری قیمت 271 روپے 27 ہے، پیٹرول پر  لیوی کی مد میں 161 روپے 61 پیسے عائد ہیں، پیٹرول پر اس سے پہلے105 روپے37 پیسے لیوی عائد تھی جو55 روپےبڑھائی گئی۔

پیٹرول پر کاربن لیوی ڈھائی روپے،آئی ایف ای ایم چارجز 7.52 روپےعائد ہے، پیٹرول پر او ایم سی مارجن 7.87 روپے، ڈیلر مارجن 8.64 پیسےعائد ہے۔ پیٹرول پر سیلز ٹیکس کی شرح پہلے سے موجود صفر ہی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی 3 اپریل کوایکس ریفائنری قیمت 496.97 روپے ہے، ڈیزل پر کاربن لیوی کی مد میں ڈھائی روپے ٹیکس پہلے سے عائد ہے، ڈیزل پرلیوی کی مد میں اضافے کے بجائے 55 روپےکمی سےصفر کر دی گئی، ڈیزل پر آئی ایف ای ایم چارجز 4.37 او ایم سی مارجن 7.87 روپے جبکہ ڈیلرز مارجن 8 روپے 64 پیسے فی لیٹر عائد ہے۔

خیال رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز پیٹرول کی قیمت میں 137.23 روپے اضافہ کرتے ہوئے نئی قیمت 458 روپے 41 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 184.49 روپے بڑھاتے ہوئے نئی قیمت 520 روپے 35 پیسے مقرر کر دی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے