صدرآصف علی زرداری اوروزیراعظم شہبازشریف نےشہیدذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر اپنے پیغام میں انہیں شاندار خراج عقیدت پیش کیا،آئین،جمہوریت اور عوامی خدمات میں ان کے کلیدی کردار کو سراہا
صدر آصف علی زرداری نےاپنے پیغام میں کہا کہ 1973کا آئین بھٹو دورکی بڑی کامیابی ہے اور جمہوریت کی مضبوطی انصاف سےمشروط ہے،انہوں نےکہا کہ سپریم کورٹ کےمطابق ذوالفقارعلی بھٹو کو منصفانہ ٹرائل نہیں ملا،قانونی تقاضےنظراندازکیےگئے اوراپیل کاحق متاثر ہوا,صدر نےزوردیا کہ اداروں کو قانون اورانصاف کی پاسداری کرنی ہوگی اور بے نظیر بھٹو کی جمہوری جدوجہد کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نےشہید ذوالفقار علی بھٹو کوملکی ترقی اور مضبوط دفاع میں گراں قدر خدمات کے لیےیادکرتے ہوئےکہا کہ آئین کی تیاری اورمنظوری میں انکا تعمیری کردار اورپارلیمانی نظام میں مضبوطی جمہوریت کی بنیاد ہیں،انہوں نے عوام کے بنیادی مسائل کےحل میں بھٹو کی کوششوں کو بھی سراہا اور ان کی بلندی درجات کے لیے دعا کی۔
