وزیراعلی مریم نواز نے پنجاب میں گندم کاشت کرنے والے 25 ایکڑ تک اراضی کےمالک کاشتکاروں کی مالی معاونت کا اعلان کردیا،ہرایک ایکڑکیلئے 10 لیٹر ڈیزل پر150 روپے فی لیٹر کی سبسڈی دی جائیگی
وزیراعلی مریم نوازکاکہنا ہےعالمی بحران کےدوران تیل کےنرخ میں اضافہ پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافےکی وجہ بن رہا ہے،شفاف اور مؤثرطریقے سےہرکسان تک مالی فوائد پہچانے کےلئے ذاتی طور پر سبسڈی کے نظام کی نگرانی کررہی ہوں۔
وزیراعلیٰ نےکہاصوبہ بھرمیں موٹربائیک رجسٹریشن فیس چارجزختم کردیئےموٹربائیک ٹرانسفرفیس بھی معاف کردی گئی،ہررجسٹرڈبائیک کو 2ہزارروپےماہانہ سبسڈی کا بھی اعلان کیا ہے ہر رجسٹرڈ بائیک کو ماہانہ 20لیٹرپٹرول پرسبسڈی دی جائیگی،رجسٹرڈ بائیک کوفی لیٹرسو روپےسبسڈی کےساتھ ملےگا،ریلیف پیکیج کافوری آغازکردیاگیاہے۔
