ایران کی فیفا ورلڈ کپ شرکت خطرے میں، میچز امریکا سے منتقل نہ ہونے پر تحفظات برقرار

Iran boycotts 2026 FIFA World Cup in the United States

ایران نے عندیہ دیا ہے کہ آئندہ فیفا ورلڈ کپ 2026 میں اس کی شرکت غیر یقینی ہو سکتی ہے، اگر عالمی فٹبال تنظیم فیفا اس کے میچز امریکا سے کسی دوسرے ملک، خصوصاً میکسیکو منتقل نہیں کرتی۔

ایرانی وزیر کھیل احمد دونیا مالی نے واضح طور پر کہا ہے کہ انہیں اس بات پر شدید خدشات ہیں کہ ایرانی کھلاڑی امریکا میں محفوظ رہیں گے یا نہیں۔ ان کے مطابق موجودہ سیاسی اور سکیورٹی صورتحال کے باعث ٹیم کی امریکا میں شرکت ایک بڑا سوالیہ نشان بن چکی ہے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھی اس نوعیت کا بیان سامنے آ چکا ہے کہ ایران کا امریکا میں کھیلنا خطرناک ہو سکتا ہے۔ اس کے باوجود فیفا نے ایران کے میچز کسی اور ملک منتقل کرنے سے انکار کر دیا ہے، جس سے کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔

شیڈول کے مطابق ایرانی ٹیم کو اپنے گروپ میچز امریکا کی مختلف ریاستوں، بشمول کیلیفورنیا اور سیاٹل میں کھیلنا ہیں، جہاں وہ نیوزی لینڈ، بیلجیم اور مصر کے خلاف میدان میں اترے گی۔ تاہم ایران کی جانب سے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر متبادل مقام کی درخواست تاحال منظور نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 کی میزبانی مشترکہ طور پر امریکا، میکسیکو اور کینیڈا کر رہے ہیں۔ یہ میگا ایونٹ 11 جون سے شروع ہو کر 19 جولائی تک جاری رہے گا، جس میں دنیا بھر کی ٹاپ ٹیمیں حصہ لیں گی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اگر ایران اپنے مؤقف پر قائم رہتا ہے اور فیفا کی جانب سے کوئی لچک نہ دکھائی گئی تو یہ معاملہ عالمی کھیلوں میں سیاست اور سکیورٹی کے اثرات کی ایک بڑی مثال بن سکتا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے