مغربی بنگال، آسام اور دیگر بھارتی ریاستوں میں انتخابات قریب آتے ہی بھارت میں ایک بار پھر مبینہ “فالس فلیگ آپریشن” کی سازش کی ہے، جنہوں نے خطے کی سیاسی فضا کو مزید کشیدہ کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی را (RAW) سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانب سے پاکستانی ریاستی اداروں پر بے بنیاد الزامات عائد کیے جا رہے ہیں۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ جیلوں میں قید افراد کو نشانہ بنا کر ایک منظم بیانیہ تشکیل دیا جا رہا ہے تاکہ فالس فلیگ کا تاثر پیدا کیا جا سکے۔ تاہم ان دعوؤں کی آزادانہ تصدیق تاحال سامنے نہیں آ سکی۔
سیاسی مبصرین کے مطابق بھارتی وزرا کی جانب سے پاکستان مخالف بیانات اور سخت مؤقف کو انتخابی حکمتِ عملی کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ نریندر مودی کی حکومت انتخابات سے قبل پاکستان مخالف جذبات کو ابھار کر سیاسی فائدہ حاصل کرنا چاہتی ہے۔
دوسری جانب خواجہ محمد آصف نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکا ہے۔ ان کے مطابق اگر بھارت نے ماضی کی طرح کوئی اور فالس فلیگ آپریشن کرنے کی کوشش کی تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات خطے کے امن کے لیے خطرناک ہیں اور کشیدگی کو مزید بڑھا سکتے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ پاکستان اپنی سلامتی کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔
