بنوں میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والوں میں ایک سیکورٹی گارڈ شامل ہے۔
حکام کے مطابق بنوں میں دو واقعات میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد شہید ہوگئے۔ نامعلوم مسلح افراد نے علاقہ میریان کنگر پل کے قریب پولیس اہلکار پر فائرنگ کرکے شیر محمد نامی پولیس اہلکار کو شہید کردیا۔
دوسرے واقعہ میں نامعلوم افراد منڈی بکاخیل کے قریب فائرنگ کرکے پولیس اہلکار رافیع اللہ اور سیکورٹی گارڈ گل شاہ نور کو شہید کردیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر دونوں واقعات کی تحقیقات شروع کردی۔
