پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عوام کو ریلیف دینے کے لیے پنجاب حکومت نے جامع پلان تیار کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سہولت بازاروں میں اشیائے ضروریہ پر 10 سے 20 فیصد سبسڈی دینے کی تجویز زیر غور ہے، جبکہ قیمتوں میں کمی کے لیے 3 مختلف سبسڈی ماڈلز بھی تیار کیے گئے ہیں۔
پہلے ماڈل میں منڈیوں کے بیوپاریوں اور رجسٹرڈ کاروباری افراد کو سبسڈی دینے کی تجویز شامل ہے، جبکہ دوسرے ماڈل میں گڈز ٹرانسپورٹرز کو سبسڈی فراہم کرنے کا پلان پیش کیا گیا ہے۔
تیسرے ماڈل کے تحت سہولت بازاروں کے ذریعے براہِ راست صارفین کو ریلیف دینے کی تجویز دی گئی ہے، جسے ذرائع کے مطابق زیادہ مؤثر قرار دیا جا رہا ہے۔
ذرائع پنجاب حکومت کے مطابق سہولت بازاروں میں براہِ راست صارفین کو ریلیف دیا جا سکتا ہے،مختلف تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیا جارہا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب حتمیٰ منظوری دیں گی۔
