میٹرک امتحانات؛ طلبا کو پرچہ حل کرتے وقت کن باتوں کا خیال رکھنا ہوگا ،جانیے

کراچی میں میٹرک امتحانات اس سال نئے گریڈنگ سسٹم او ایم آر اور ای مارکنگ پالیسی کے تحت ہوں گے، طلبا کو اس سال کوئی بی اور سی کاپی نہیں ملے گی۔

طلبا کو پرچہ حل کرتے وقت مندرجہ ذیل باتوں کا خیال رکھنا ہوگا

ماہرتعلیم توصیف شاہ کاکہنا ہےکہ پرچہ شروع کرنےسےپہلےہدایات پڑھ لیں،جلدی نہ کریں،کاپی پر موجود بارکوڈ اورکیو آرکوڈپرکچھ نہ لکھیں،رول نمبر، پیپرکوڈ،ایم سی کیوزکے ببلز مکمل اور صاف بھریں،ایک سے زیادہ یا خالی ببل کی صورت میں جواب غلط سمجھا جائےگاچھےہندسوں کا رول نمبر اور پانچ ہندسوں کا پیپرکوڈ درست لکھیں۔

سیکشن بی کا ہرجواب ایک صفحے پرلکھیں،سیکشن سی کےجوابات دوصفحوں سے زیادہ پرنہ لکھیں،اس بار سی کاپی نہیں ملے گی،لائن کے اندر لکھیں،لائن سے باہرلکھاحصہ چیک نہیں ہوگا،انک پین کے استعمال پر پابندی،کالے یا نیلے پال پین کی اجازت ہوگی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے