وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان اپنی تمام بیرونی ادائیگیاں بروقت پوری کرے گا،جن میں متحدہ عرب امارات کے قرضوں اور یورو بانڈز کی واپسی بھی شامل ہے۔
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نےمیڈیا سےغیر رسمی گفتگومیں کہایو اے ای اور یورو بانڈزکی ری پیمنٹ کےانتظامات کرلیےہیں،رواں مالی سال کیلئے طےشدہ فنانسنگ اہداف کمٹمنٹ کےمطابق پورے ہوں گے،کشیدہ صورتحال مدنظر رکھتےہوئےپالیسیاں بنانےکی ضرورت ہے،زرمبادلہ ذخائرمستحکم اور آئی ایم ایف ہدف کےمطابق رکھےجائیں گے،پاکستان کی ادائیگیوں کیلئےجتنی کمٹمنٹس ہیں وہ بروقت پوری کی جائیں گی۔
انہوں نےکہا پاکستان پہلی مرتبہ پانڈا بانڈزکا اجرا کررہا جس کےباعث وقت لگ رہا ہے،خطے میں کشیدگی کےملکی اکانومی پراثرات کا جائزہ لیا جارہا ہے،آئی ایم ایف کے ساتھ پالیسیوں سے معیشت کو درست سمت میں گامزن کیا،آئندہ دنوں میں اہم معاشی فیصلے اور بجٹ تیاریاں کی جائیں گی۔
وزیرخزانہ نےمزیدکہا کمرشل فنانسنگ اوربانڈز جاری کرنےکی تیاریاں کی جارہی ہیں،کمرشل فنانسنگ کیلئےبینکوں کے کنسورشیم سے بات چیت چل رہی ہے، اپریل کے اختتام سے پانڈا بانڈز کے اجرا کی تیاریاں دوبارہ شروع کررہے ہیں،حکومت کا مجموعی طور پر ایک ارب ڈالر پانڈا بانڈز کا اجرا کرنے کا پلان ہے۔
