کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر پر شراب پی کر ڈرائیونگ کا مقدمہ درج

Karachi Kings captain David Warner booked for drunk driving

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف ٹیم کراچی کنگز کے کپتان اور آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر قانونی مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں، جن کے خلاف آسٹریلیا میں شراب پی کر گاڑی چلانے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

آسٹریلوی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ شہر سڈنی کے علاقے ماروبرا میں پیش آیا، جہاں پولیس نے معمول کی چیکنگ کے دوران ڈیوڈ وارنر کی گاڑی کو روکا۔ رپورٹس کے مطابق وارنر نے پولیس کے باقاعدہ ٹیسٹنگ پوائنٹ سے پہلے ہی گاڑی روک لی تھی، تاہم اہلکاروں نے انہیں بریتھ الکحل ٹیسٹ کے لیے کہا۔

پولیس کی جانب سے کیے گئے ٹیسٹ میں الکحل کی مقدار مثبت آنے پر حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ بعد ازاں نیو ساؤتھ ویلز پولیس نے وارنر کو حراست میں لے کر پولیس اسٹیشن منتقل کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیوڈ وارنر کو 7 مئی کو عدالت میں پیش کیا جائے گا، جہاں ان کے خلاف کیس کی باقاعدہ سماعت ہوگی۔

واضح رہے کہ ڈیوڈ وارنر اس وقت پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی قیادت کر رہے ہیں، تاہم وہ چند روز کی چھٹی پر آسٹریلیا گئے ہوئے تھے اور انہیں 9 اپریل کو ٹیم کو دوبارہ جوائن کرنا تھا۔ اس پیش رفت کے بعد ان کی ٹیم میں واپسی اور آئندہ شرکت کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے