بنگلا دیش کرکٹ بورڈ میں بڑی تبدیلی، تمیم اقبال نئے صدر مقرر

Big change in Bangladesh Cricket Board, Tamim Iqbal appointed new president

بنگلادیشی حکومت نے کرکٹ بورڈ میں بڑی انتظامی تبدیلی کرتے ہوئے سابق اسٹار کرکٹر تمیم اقبال کو Bangladesh Cricket Board کا نیا صدر مقرر کر دیا ہے۔

یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب حکومت نے منگل کے روز امین الاسلام کی سربراہی میں کام کرنے والے بی سی بی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو تحلیل کر دیا۔ حکام کے مطابق یہ اقدام ایک 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں اٹھایا گیا، جس نے گزشتہ سال اکتوبر میں ہونے والے بورڈ انتخابات سے متعلق بے ضابطگیوں اور دیگر الزامات کی تحقیقات کی تھیں۔

رپورٹس کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی سفارشات وزارتِ کھیل میں منعقدہ پریس بریفنگ کے دوران پیش کیں، جہاں انتخابات کے عمل اور انتظامی امور پر تفصیلی جائزہ سامنے رکھا گیا۔

37 سالہ تمیم اقبال بی سی بی کی تاریخ کے کم عمر ترین صدر بن گئے ہیں۔ وہ ایک 11 رکنی ایڈہاک کمیٹی کی قیادت کریں گے، جس میں سابق کپتان منہاج الاسلام عابدین اور معروف کرکٹر و مبصر اتھر علی خان بھی شامل ہیں۔

ماہرین کے مطابق تمیم اقبال کی تقرری بنگلا دیش کرکٹ میں جاری بحران کو سنبھالنے اور ادارے میں شفافیت و اصلاحات لانے کی ایک اہم کوشش قرار دی جا رہی ہے، جبکہ آنے والے دنوں میں ان کی قیادت بی سی بی کے مستقبل کے لیے فیصلہ کن ثابت ہو سکتی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے