کراچی: کراچی پورٹ ٹرسٹ کا کاروباری شراکت داروں کیلئے نئے عہد کا آغاز ہوگیا جہاں نیشنل ڈریجنگ اینڈمیرین سروسز نے پہلا ڈریجنگ آپریشن شروع کر دیا۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کراچی پورٹ پر پہلی بار چار اہم ڈریجرز بیک وقت 4 ماہ تک کھدائی کریں گے، دیو قامت بحری جہاز کی ہینڈلنگ کیلئے ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل، اپر اور لوئر ہاربر کی برتھوں کو گہرا کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پہلی بار 4 اقسام کے ڈریجرز روٹرڈرم، ایتھینا، ابول اور انڈس ڈولفن ایک ساتھ کام کر رہے ہیں، کراچی پورٹ پر ڈریجنگ مکمل ہونے سے پینامیکس جہازوں کی آمدورفت شروع ہوگی، کراچی پورٹ ریجنل ٹرانزٹ اور ٹرانسشپمنٹ حب کے طور پر مضبوط ہو رہا ہے۔
