ایران کا “تاریخی فتح” کا دعویٰ، امریکا سے بڑی شرائط منوانے کا اعلان

ایران کا “تاریخی فتح” کا دعویٰ، امریکا سے بڑی شرائط منوانے کا اعلان

ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل نے دو ہفتوں کی جنگ بندی اور مجوزہ مذاکرات پر اپنے ردعمل میں اسے “تاریخی فتح” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن کو اس جنگ میں ناقابل تردید اور عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

کونسل کے بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ ایران نے امریکا کو اپنے 10 نکاتی منصوبے کو قبول کرنے پر مجبور کیا، جس میں اہم سیکیورٹی اور اسٹریٹجک مطالبات شامل ہیں۔ ان تجاویز میں امریکا کی جانب سے عدم جارحیت کی ضمانت، ایران کے جوہری پروگرام میں افزودگی کے حق کو تسلیم کرنا، اور تمام بنیادی و ثانوی پابندیوں کا خاتمہ شامل ہے۔

بیان کے مطابق ایران نے Strait of Hormuz پر اپنے کنٹرول کو برقرار رکھنے کی تجویز بھی پیش کی ہے، جبکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور بورڈ آف گورنرز کی ایران سے متعلق تمام قراردادوں کے خاتمے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

مزید برآں، ایران نے جنگ کے نقصانات کے ازالے کے لیے معاوضے کی ادائیگی، خطے سے امریکی افواج کے انخلا، اور لبنان کے خلاف جاری تمام محاذوں پر جنگ بندی کو بھی اپنی تجاویز میں شامل کیا ہے۔

بیان میں ایرانی عوام کو اس “کامیابی” پر مبارکباد دیتے ہوئے زور دیا گیا کہ حتمی تفصیلات سامنے آنے تک قومی اتحاد اور یکجہتی کو برقرار رکھا جائے۔ ساتھ ہی سخت لہجے میں خبردار کیا گیا کہ ایرانی افواج مکمل طور پر تیار ہیں اور اگر دشمن کی جانب سے کسی قسم کی معمولی غلطی بھی ہوئی تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے