پی ٹی آئی کا امریکا ایران سیز فائر پر خیر مقدمی اعلامیہ جاری

پاکستان تحریک انصاف نے امریکا ایران سیز فائر پر خیر مقدمی اعلامیہ جاری کردیا اور امید ظاہر کی ہے کہ فریقین سیزفائرکی شرائظ پر سختی سے عملدرآمد کریں گے۔

پی ٹی آئی اعلامیے میں سیز فائر میں ثالثی اور کردارادا کرنے والے تمام فریقین کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ کہا گیا تحریک انصاف ہمیشہ امن اورمذاکرات کی حامی ہے آج بھی یہی ہمارا موقف ہے۔

اعلامیے کے مطابق ملٹری کارروائیوں سے مسائل کا حل نہیں نکالا جا سکتا ۔ تاریخ نےثابت کیا کہ جنگیں صرف تباہی لاتی ہیں،  امید ہے دونوں فریق مستقل جنگ بندی تک عارضی سیز فائر پرعمل یقینی بنائیں گے۔ جنگ بندی سے خطے میں امن و استحکام بحال ہوگا۔

بیان کے مطابق خطے میں پائیدار امن کیلئے سفارتکاری،ڈائیلاگ ناگزیرہیں ۔۔ اسٹیک ہولڈرز خطے میں مکمل امن کی بحالی اور استحکام کیلئے مثبت کردارکریں اور خطےمیں دیرپا امن کیلئے سنجیدہ اقدامات کیے جائیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے