تحریک انصاف کا کل راولپنڈی میں ہونے والا جلسہ منسوخ کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کل راولپنڈی میں ہونے والا جلسہ منسوخ کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کا کہناتھا کہ ہم اپنا جلسہ ملتوی کر رہے ہیں،جنگ میں ایک ہفتہ کیا ایک دن بھی لمبا ہو جاتا ہے،ایسا وقت آتا ہے جب قوموں کو ایک ہو کر سامنے آنا پڑتا ہے،سیزفائرکو ویلکم اور کردار ادا کرنے والوں کو سراہتے ہیں۔

بیرسٹرگوہرعلی خان نے کہا کہ امید کرتے ہیں سیزفائر مستقل ہو گا اور کوئی خلاف ورزی نہیں کرے گا،ہر پاکستانی خلیج میں امن کا خواہاں ہے،ہماری حکومت کے خلاف چارج شیٹ بہت لمبی ہے،محمود اچکزئی کی سربراہی میں ہمارا اجلاس ہوا ہے،آج وکیل کی ملاقات ہو گئی،عدالت کے فیصلے پر بہت عرصے بعد عملدرآمد ہوا۔

اس سے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اپوزیشن سے احتجاج موخر کرنے کی درخواست کی  اعظم نذیر تارڑ نے ایوان میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی اور چیئرمین پی ٹی آئی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں پاکستان کی وحدت اور یگانگت کا پیغام دینا نہایت ضروری ہے۔

اس موقع پر اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ’’کوئی پاگل ہوگا جو پاکستان کو یہ موقع ملنے پر خوش نہ ہو‘‘ اور اس عمل کو خیر کا کام قرار دیتے ہوئے غیر مشروط تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے عالمی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی انا کا مسئلہ تھا اور ان کا خیال تھا کہ ایران سرنڈر کر جائے گا، تاہم ایران نے ’’اسلام کی لاج رکھی‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک صدر تہذیب ختم کرنے کی بات کرتا ہے

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے