عمران خان عالمی سطح پر پاکستان کی سفارتی کوششوں سے آگاہ تھے، پارٹی کو جلسہ منسوخ کرنے کا پیغام بھیجا: ذرائع

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور بیرسٹر سلمان صفدر کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اندورنی کہانی سامنے آگئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے آج اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ایک گھنٹے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد بیرسٹر سلمان صفدر میڈیا سے گفتگو کیے بغیر روانہ ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے سلمان صفدر کے ذریعے پارٹی کو جلسہ منسوخ کرنے کا پیغام بھیجا، بانی پی ٹی آئی عالمی سطح پر پاکستان کی سفارتی کوششوں سے آگاہ تھے۔

ذرائع نے بتایاکہ بانی پی ٹی آئی نے امریکا ایران مذاکرات کے پیش نظر جلسہ منسوخ کرنے کی ہدایت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایات پر سیاسی کمیٹی نے جلسہ منسوخ کرنے کا فیصلہ پہلے ہی کرلیا تھا، حکومتی وفد جلسہ منسوخ کرنے کی درخواست سیاسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد لے کر آیا تھا۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے سلمان صفدر کو بتایا ان کی متاثرہ آنکھ میں پہلے سے بہت بہتری آئی ہے، بانی پی ٹی آئی نے صحت اور جیل سہولیات سے معتلق کوئی شکایت نہیں کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان صفدر نے 190 ملین پاونڈ ریفرنس کی سزا کے خلاف زیر سماعت اپیل سے متعلق بانی کو آگاہ کیا، سلمان صفدر نے بانی پی ٹی آئی سے زیر سماعت اپیلوں پر قانونی مشاورت مکمل کرلی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے