امریکی صدر Donald Trump نے NATO کے بعض رکن ممالک کو ایران کے خلاف جنگ میں حمایت نہ دینے پر سزا دینے پر غور شروع کر دیا ہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق واشنگٹن ایسے نیٹو ممالک سے امریکی فوجیوں کے انخلا پر غور کر رہا ہے جنہوں نے ایران جنگ میں امریکا کا ساتھ نہیں دیا۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ امریکی فوجیوں کو ان ممالک میں دوبارہ تعینات کیا جا سکتا ہے جو اس جنگ میں امریکا کے اتحادی کے طور پر فعال حمایت فراہم کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق صدر ٹرمپ ممکنہ طور پر Spain اور Germany میں قائم امریکی فوجی اڈوں کو بند کرنے یا ان کی تعداد کم کرنے کا منصوبہ بھی زیر غور لا سکتے ہیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق اگر ایسا فیصلہ کیا جاتا ہے تو اس سے نیٹو اتحاد کے اندر اختلافات مزید گہرے ہو سکتے ہیں اور یورپ میں سیکیورٹی کے توازن پر بھی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔
