اسرائیلی خلاف ورزی کے بعد آبنائے ہرمز بند، ایران کی بحری جہازوں کو سخت وارننگ

Iran warns 3 ships off Strait of Hormuz after they approach enemy port

 

Iran نے جنگ بندی کی مبینہ اسرائیلی خلاف ورزی کے بعد Strait of Hormuz میں بحری جہازوں کی آمد و رفت روک دی ہے اور بغیر اجازت گزرنے والے جہازوں کو نشانہ بنانے کی سخت وارننگ جاری کر دی ہے۔

بحری جہاز رانی کے شعبے سے وابستہ ذرائع کے مطابق خلیجی پانیوں میں موجود متعدد جہازوں کو ایسے پیغامات موصول ہوئے ہیں جنہیں ایرانی بحریہ کی جانب سے جاری کیا گیا قرار دیا جا رہا ہے۔ ان پیغامات میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز تاحال بند ہے اور کسی بھی جہاز کو گزرنے کے لیے ایران سے پیشگی اجازت لینا ہوگی۔

ذرائع کے مطابق پیغامات میں خبردار کیا گیا ہے کہ ہدایات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ بحری جہازوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی فارس کے مطابق Israel کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے بعد یہ اقدام اٹھایا گیا ہے، جس کے نتیجے میں خصوصاً تیل بردار بحری جہازوں کی نقل و حرکت متاثر ہوئی ہے۔

یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حالیہ جنگ بندی کے باوجود آبنائے ہرمز میں صورتحال غیر یقینی کا شکار ہے، جس سے عالمی سپلائی چین اور توانائی کی ترسیل پر سنگین اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے