اب پاکستان بین الاقوامی سفارتکاری کا محور اور امن کا داعی ہے: خواجہ آصف

وزیر دفاع  خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ 25 سال کی محنت رنگ لائی، ہم ایک ایکسکلوژو کلب کے رکن بن گئے ہیں ، ہماری سکیورٹی کو  الحمدللہ  ضمانت  مل گئی ہے۔

اپنے بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آزادی کے بعد بہت کم ایسے مواقع آئے جنہیں ہم تاریخ و عہد ساز کہہ سکتے ہیں، پہلا موقع تب آیا جس دن نوازشریف نے اسٹینڈ لیا اور ایٹمی دھماکےکیے، 25 سال کی محنت رنگ لائی ہم ایک ایکسکلوژو کلب کے رکن بن گئے، ہماری سکیورٹی کو الحمدللہ ضمانت مل گئی۔

 خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ  ہمارے ازلی اور ابدی دشمن بھارت نے للکارا تو ہم نے بھارت کی مانگ کا سندور اجاڑ دیا، دھول چٹائی،  دنیا نے ہمارے محافظوں کا لوہا مانا،  اب ایک سال بعد پاکستان بین الاقوامی سفارت کاری کا محور اور امن کا داعی ہے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ  پاکستان اپنے خطے اور  بھائیوں میں صلح کا پیامبر ہے،  ساری دنیا کی نظریں اسلام آباد پہ مرکوز ہیں،  وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر  وطن کو بلندیوں پر لےگئے ہیں،  اللہ ہماری امن کی کوششوں میں برکت ڈالے،پاکستان کو سرخرو کرے، پاکستان ہمیشہ زندہ باد

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے