اسحاق ڈار کو نیدرلینڈز کے وزیر خارجہ کا ٹیلیفون، جنگ بندی کو سراہا

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، نیدرلینڈز کے وزیر خارجہ نے جنگ بندی میں سہولت کاری کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

نیدرلینڈز کے وزیر خارجہ نے دیرپا امن کیلئے پاکستان کی مسلسل کوششوں کی حمایت کا اظہار کیا، فریقین نے لبنان میں جنگ بندی کی سنگین خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنمائوں کا پائیدار امن کیلئے جنگ بندی پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے پر زور دیا۔

دونوں ممالک نے تجارت، معیشت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے