فیلڈ مارشل نے آگ کے شعلے بجھانے اور مذاکرات کرانے میں تاریخ ساز کردار ادا کیا: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ ایران اور امریکا کے نمائندے ہماری پر خلوص دعوت پر پاکستان تشریف لا چکے ہیں، دونوں ملکوں کی قیادت آج اسلام آباد میں مذاکرات کرے گی، خطے میں اب جنگ کی نہیں امن کی باتیں ہو رہی ہیں۔

قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نےکہا نازک صورت حال میں پاکستانی قیادت نے بڑے اعتماد سے دونوں فریقوں کو عارضی جنگ بندی پر راضی کیا،  فریق  جنگ میں آمنے سامنے تھے لیکن اب بات چیت کے ذریعے معاملات طے کرنے پر راضی ہو چکے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا عارضی جنگ بندی کا اعلان ہو چکاہے، اب اس سے بھی کٹھن مرحلہ دیرپا جنگ بندی کا ہے، یہ مرحلہ میک اور بریک کے مترادف ہے۔

شہباز شریف نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا خاص طور پر ذکر کیا اور فریقین کو مذاکرات کے لیے راضی کرنے پر ان کی تعریف کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنگ کے شعلے بجھانے اور فریقین کو مذاکرات پر راضی کرنے کے لیے کلیدی اور تاریخ ساز کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کامیاب ہوئے تو ان گنت معصوم زندگیاں بچ جائیں گی، پاکستان ان مذاکرات کو کامیاب بنانے کے لیے حتی المقدور کوشش کرے گا

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے