اسلام آباد: صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان نے گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 40 فیصد کمی کا اعلان کر دیا۔
اپنے بیان میں ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں، اور امید کرتے ہیں کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ٹول ٹیکس، ود ہولڈنگ ٹیکس سمیت موٹروے پولیس، ٹریفک پولیس کے ناجائز چالان میں ریلیف دے، ملک کی نازک صورتحال اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاقی و صوبائی حکومتیں ٹیکسز میں ریلیف دیں
