ایرانی اسپیکر باقر قالیباف نے پاکستان روانگی کے دوران ایک جذباتی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس نے عالمی سطح پر توجہ حاصل کر لی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم X (Twitter) پر جاری کی گئی تصویر میں طیارے کی نشستوں پر بچوں کے بستے اور تصاویر رکھی گئی تھیں، جنہیں ایران کے ایک اسکول پر ہونے والے حملے میں شہید ہونے والے بچوں سے منسوب کیا جا رہا ہے۔
قالیباف نے اپنی پوسٹ میں لکھا: “یہ طیارے میں میرے احباب ہیں”، جسے ایک علامتی اور جذباتی پیغام قرار دیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ جنگ کے ابتدائی دنوں میں ایران کے ایک اسکول پر حملے میں 168 افراد شہید ہوئے تھے، جن میں بڑی تعداد بچوں کی تھی۔ اس واقعے نے ایران سمیت عالمی سطح پر شدید ردعمل کو جنم دیا تھا اور اسے انسانی المیے کے طور پر دیکھا گیا۔
