بلوچستان میں بارشوں سے تباہی، 20 افراد جاں بحق، متعدد زخمی: پی ڈی ایم اے

رپورٹ کے مطابق 20 مارچ سے شروع ہونے والی بارشوں کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہو گئی ہے، جن میں 13 بچے اور 7 مرد شامل ہیں، موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں 17 افراد زخمی بھی ہوئے، جن میں 11 بچے، 4 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق سیلابی صورتحال کے باعث 65 مویشی ہلاک جبکہ 167 گھروں کو نقصان پہنچا ہے، متاثرہ گھروں میں سے 35 مکمل طور پر تباہ جبکہ 132 کو جزوی نقصان پہنچا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری ہے اور متاثرین کو امداد کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے