اسٹاک مارکیٹ میں ہفتہ وار بنیادوں پر 17000 پوائنٹس تیزی ریکارڈ

مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کے بعد اس ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے تاریخی تیزی کا ریکارڈ توڑ دیا۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں اسٹاک مارکیٹ میں 17000 پوائنٹس کی تیزی کا نیا ریکارڈ قائم ہوا، 5 سیشنز میں ہنڈریڈ انڈیکس میں 17 حدیں بحال ہوئیں۔ ایک ہفتے میں سرمایہ کاروں کے 1 ہزار 748 ارب روپے ریکور ہوئے۔

ہنڈریڈ انڈیکس 1 لاکھ 67 ہزار 191 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 168290 پوائنٹس ریکارڈ ہوئی۔ 100 انڈیکس کی ہفتہ وار کم ترین سطح 147771 پوائنٹس رہی۔

مارکیٹ کا اوسط یومیہ تجارتی حجم ہفتہ وار 55.5 فیصد بڑھ کر 76 کروڑ 50 لاکھ شیئرز رہا، اوسط یومیہ تجارتی مالیت ہفتہ وار 47.4 فیصد بڑھ کر 14 کروڑ 81 لاکھ ڈالر رہی۔ مارکیٹ کیپیٹلائزیشن ہفتہ بھر میں 1748 ارب روپے بڑھ کر 18 ہزار 473 ارب روپے ہو گئی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے