اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے اسلام آباد مذاکرات کے موقع پر ایرانی وفد نے ملاقات کی۔
ایرانی وفد کی قیادت ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف کر رہے تھے، ایرانی وفد میں وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی موجود تھے۔
وزیراعظم نے اسلام آباد مذاکرات میں ایران کی شمولیت کو سراہا، وزیراعظم نے خطے اور دنیا میں امن و استحکام کی خاطر بامعنی نتائج کے حصول کیلئے ثالثی کے کردار کو خلوص نیت سے کردار جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
.jpg)
اس موقع پر پاکستانی کی جانب سے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر موجود تھے، وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی بھی ملاقات میں شریک ہوئے
