پاپ میوزک کے بے تاج بادشاہ Michael Jackson کی زندگی پر مبنی پہلی باضابطہ بایوپک ’Michael‘ 24 اپریل کو دنیا بھر میں ریلیز کی جا رہی ہے، جسے ان کے خاندان کی منظوری بھی حاصل ہے۔
فلم کا ٹریلر نومبر 2025 میں جاری کیا گیا تھا، جس نے محض 24 گھنٹوں میں 116 ملین ویوز حاصل کر کے میوزک بایوپکس کے لیے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔
اس فلم میں مرکزی کردار Jaafar Jackson ادا کر رہے ہیں، جو نہ صرف مائیکل جیکسن کے بھتیجے ہیں بلکہ شکل و صورت میں بھی ان سے حیران کن حد تک مشابہت رکھتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق فلم میں مائیکل جیکسن کی ذاتی زندگی، کیریئر، بچپن کی مشکلات اور ان کے والد کے سخت رویے سمیت مختلف پہلوؤں کو دکھایا گیا ہے، تاہم ناقدین کی جانب سے پہلے ہی اس پر سوالات اٹھنے شروع ہو گئے ہیں کہ آیا فلم واقعی غیر جانبدار ہے یا نہیں۔
واضح رہے کہ Michael Jackson کا انتقال 2009 میں ہوا تھا، اور بعد ازاں 2011 میں Harvard Medical School کی ایک رپورٹ میں ان کی موت کی وجہ طاقتور اینستھیٹک دوا “پروپوفول” قرار دی گئی تھی۔
فلم کے ایگزیکٹو پروڈیوسر روب کولڈ اسٹریمر کا کہنا ہے کہ فلم میں تمام پہلوؤں کو متوازن انداز میں پیش کیا گیا ہے، تاہم ابتدائی ردعمل سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ بایوپک بھی دیگر متنازع فلموں کی طرح شدید تنقید کا سامنا کر سکتی ہے۔
