پاکستان اسٹیل ملز بحالی اورتوسیع، روس اورپاکستان میں مشترکہ تعاون کی تفصیلات سامنےآگئیں، روس کے بڑےنجی گروپ اور پاکستان اسٹیل ملز انتظامیہ کےدرمیان تیسرےپروٹوکول پردستخط ہوگئے۔
ذرائع وزارت صنعت و پیداوار کےمطابق روسی کمپنی اسٹیل ملزکی مرحلہ واربحالی اور پیداوار میں اضافہ کرےگی،طویل المدتی ہدف کےتحت اسٹیل ملزکی سالانہ پیداواری صلاحیت 30 لاکھ ٹن تک بڑھائی جائےگی۔
ذرائع وزارت صنعت و پیداوار کےمطابق اسٹیل ملز کی بحالی سےصنعتی سرگرمیوں میں تیزی ملنے کا امکان ہے،روسی کمپنی پاکستان اسٹیل ملز منصوبے کے لیے تکنیکی اور مالی تعاون فراہم کرے گی۔
پاکستان اسٹیل ملزکی بحالی کےلیےٹیکنیکل آڈٹ کاآغازکردیاگیا،پاکستان اسٹیل ملزمنصوبےکاپہلا مرحلہ چھ ماہ میں مکمل ہوگا،ٹیکنیکل آڈٹ میں مشینری اور آلات کی مکمل جانچ پڑتال کی جائے گی،ملزکی موجودہ صورتحال اورکارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیاجائےگا،ٹیکنیکل آڈٹ میں سیفٹی اور مشینری کی کارکردگی کا بھی جائزہ شامل ہے
پاکستان اسٹیل ملزکی بحالی کےلیےمرحلہ وارمنصوبہ تیارکیاجائےگا،منصوبے کےتحت پرانی مشینری کی مرمت اوراپ گریڈیشن کاجائزہ لیاجائےگا،تکنیکی آڈٹ رپورٹ کی بنیادپرآئندہ مراحل کا فیصلہ کیا جائےگا، ماہرین کی ٹیم پلانٹ، مشینری اور یوٹیلیٹی سسٹمزکا معائنہ کرےگی،پہلےمرحلے میں لاجسٹکس اور خام مال کی فراہمی کے نظام کا جائزہ لیا جائےگا۔
