امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کی خارجہ پالیسی سے متعلق رائے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ایران سے متعلق پوپ کے مؤقف پر ردِعمل دیتے ہوئے لکھا کہ پوپ لیو جرم کے معاملے میں کمزور اور خارجہ پالیسی کے حوالے سے “خوفناک” ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہیں ایسا پوپ قبول نہیں جو ایران کے ممکنہ جوہری ہتھیار رکھنے کو درست سمجھے یا امریکا کے وینزویلا پر ممکنہ حملے کو غلط قرار دے۔
بعد ازاں صحافیوں سے گفتگو میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا کہ وہ پوپ لیو کے مداح نہیں ہیں اور ان کے خیالات سے اختلاف رکھتے ہیں۔
