امریکہ نے ایرانی سمندری راستوں کی ناکہ بندی کردی، خلاف ورزی والے جہازوں کو تباہ کردیں گے، ٹرمپ

Countries that receive oil from the Strait of Hormuz should ensure the security of the route themselves, Trump says

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایسے تمام بحری جہاز جو ناکہ بندی کے قریب آئیں گے یا اس کی خلاف ورزی کریں گے، انہیں تباہ کر دیا جائے گا۔

اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کی بحریہ شدید نقصان کا شکار ہو چکی ہے اور اس کے متعدد جنگی جہاز سمندر میں ڈوب چکے ہیں، جس کے باعث خطے میں اس کی سمندری صلاحیت کمزور ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی کارروائیوں میں وہی حکمتِ عملی استعمال کی جا رہی ہے جو منشیات اسمگلنگ کے خلاف بحری آپریشنز میں اپنائی جاتی ہے، اور ان کا مقصد سمندری راستوں کو مکمل طور پر کنٹرول میں رکھنا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق سمندر کے ذریعے امریکا آنے والی منشیات کی بڑی مقدار روکی جا چکی ہے، اور اب بحری راستوں پر نگرانی مزید سخت کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب رپورٹس کے مطابق امریکی فوج نے ایرانی بندرگاہوں سے آنے اور جانے والے جہازوں پر محدود ناکہ بندی کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت مخصوص سمندری علاقوں میں بغیر اجازت داخلے یا اخراج پر پابندی ہوگی۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے بھی تصدیق کی ہے کہ ایرانی پورٹس سے منسلک سمندری ٹریفک پر نگرانی اور کنٹرول نافذ کیا جا رہا ہے، اور خلاف ورزی کی صورت میں جہازوں کو روکا، ان کا رخ موڑا یا قبضے میں لیا جا سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس اقدام کا اطلاق آبنائے ہرمز سمیت خلیج عمان اور خلیج عرب کے بعض حصوں تک پھیل سکتا ہے، جس سے عالمی توانائی اور تجارتی راستوں پر نمایاں اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے