سعودی عرب نے سیزنل ورک کے لئے آنے والے افراد کو نئی سہولت دے دی ہے،، سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق سیزنل ورک کے لئے آنے والے 90 دن قیام کر سکیں گے،، مدت ختم ہونے پر سیزنل ورک ویزوں میں مزید 90 دن کی توسیع کی جا سکے گی،،
سعودی حکومت نے کہا ہے سیزنل ورک ویزروں کی فروخت پر 50 ہزار ریال تک جرمانہ کیا جائے گا،، جو کمپنیاں سیزنل ورک ویزے فروخت کرنے میں ملوث پائی گئیں ان کو حج و عمرہ سروسز کے لئے پانچ برس تک بلیک لسٹ کردیا جائے گا،، حکومت خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں کو ایک ساتھ دونوں سزائیں بھی دے سکتی ہے،،
واضح رہے کہ سیزنل ورک ویزے حج و عمرے کے لئے جاری کئے جاتے ہیں،، رمضان المبارک میں جب دنیا بھر سے زائرین عمرے کے لئے مکہ آتے ہیں تو حکومت زائرین کی سہولت کے لئے اضافی افرادی قوت کی خدمات حاصل کرتی ہے،، اس کے لئے سیزنل ورک ویزے جاری کئے جاتے ہیں،، اسی طرح حج کے لئے بھی سیزنل ورک ویزے جاری ہوتے ہیں کیونکہ لاکھوں عازمین حج کے لئے مکہ پہنچتے ہیں،،