پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج 3000 روپے کا غیر معمولی اضافہ ہوا،، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے قیمتوں کا اعلان کر دیا،،
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے جس کے باعث دنیا بھر میں سونا مہنگا ہو رہا ہے،،
پاکستان میں ایک تولہ سونا 2 لاکھ 80 ہزار 900 روپے کا ہو گیا،، 24 قیراط کے دس گرام سونے کی قیمت میں 2572 روپے کا اضافہ ہوا،، دس گرام سونا 2 لاکھ 40 ہزار 826 روپے میں فروخت ہو رہا ہے،،
22 قیراط کے دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 20 ہزار 758 روپے پر پہنچ گئی،،
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 45 ڈالر مہنگا ہوا،، ایک اونس سونا 2727 ڈالر کا ہو گیا،،
چاندی کی قیمت میں 50 روپے فی تولہ اضافہ ہوا،، 24 قیراط کی چاندی کی قیمت 3100 روپے فی تولہ ہو گئی،، 24 قیراط کی دس گرام چاندی کا ریٹ 2657 روپے پر آ گیا،،