لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ صیہونی ریاست کے سربراہ کے گھر تک پہنچ گئی،، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ذاتی رہائش گاہ پر ڈرون حملہ کر دیا،،
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کے شہر قیصریہ پر حزب اللہ نے ڈرون کے ذریعے راکٹ فائر کئے اور نیتن یاہو کی ذاتی رہائشگاہ کو نشانہ بنایا،،
ابھی تک نہ اسرائیل نے سرکاری طور پر اور نہ ہی اسرائیلی میڈیا نے وزیراعظم کی رہائشگاہ میں موجودگی یا غیر موجودگی کی اطلاع نہیں دی ہے،،
حماس کے سربراہ یحیٰ سنوار کی شہادت کے بعد فلسطین اور لبنان کی مزاحمتی تحریکوں نے اسرائیل پر حملے تیز کرنے کا اعلان کیا تھا،،