پاکستان کا دیرینہ دوست چین پاکستان میں سب سے بڑا سرمایہ کار ملک بن گیا ہے،، رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان میں 90 کروڑ 35 لاکھ ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری آئی،، 40 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ چین پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کار ممالک میں سرفہرست ہے،،
اسٹیٹ بینک کے مطابق چین کا ہانگ کانگ دوسرا بڑا سرمایہ کار ملک ہے،، ہانگ کانگ نے تین ماہ میں پاکستان میں 10 کروڑ 17 لاکھ ڈٓلر کی بڑی سرمایہ کاری کی،،
8 کروڑ ڈالر کے ساتھ برطانیہ پاکستان میں تیسرا بڑا غیر ملکی سرمایہ کار ہے،، سوئٹزرلینڈ نے 3 کروڑ 29 لاکھ،، سوئیڈن نے 3 کروڑ ڈالر، امریکہ نے بھی 3 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی،،