بینکوں میں ڈالر کی خرید و فروخت میں اتار چڑھاؤ جاری رہا،، صبح کی ٹریڈنگ میں ڈالر سستا ہوا،، گیارہ بجے تک انٹربینک میں ڈالر چھ پیسے سستا تھا،، دوپہر کو ڈیمانڈ بڑھنے پر ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا،،
اسٹیٹ بینک کے مطابق بینکوں میں ڈالر کی ٹریڈنگ کا وقت ختم ہونے پر ایک امریکی ڈالر 5 پیسے مہنگا ہو کر 277 روپے 74 پیسے پر بند ہوا،،
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 3 پیسے گر گئی،، ایک ڈالر 278 روپے 72 پیسے میں فروخت ہوا،،