اہل غزہ پر صہیونی ریاست کے مظالم ایک سال بعد بھی کم نہ ہوئے،، اسرائیلی فوج نے منگل کی صبح بیت الہیہ میں رہائشی عمارت کو بم سے اڑا دیا،، بے گھر فلسطینیوں کی بڑی تعداد عمارت میں رہائش پذیر تھی،، غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 77 فلسطینی اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئے،، شہداء میں خواتین اور کم عمر بچوں کی کثیر تعداد شامل ہے،،
عرب میڈیا کے مطابق عمارت میں 100 سے زائد افراد پناہ گزین تھے،، بیشتر لوگوں نے کل رات ہی جبالیہ کیمپ سے یہاں آ کر پناہ لی تھی،،
ادھر لبنان پر اسرائیلی حملے میں 60 افراد شہید اور 58 زخمی ہو گئے