پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ساتویں روز بھی جاری رہا،، اس ہفتے مارکیٹ نے کئی بار 91 ہزار کی حد کو عبور کیا لیکن ہر مرتبہ فروخت کے دباؤ کے باعث یہ حد زیادہ دیر قائم نہ رہ سکی،،
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز شیئرز مارکیٹ میں کاروبار تیزی سے شروع ہوا،، ایک موقع پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 1163 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مارکیٹ 91 ہزار 358 پر ٹریڈ کرتی رہی،،، یہ تیزی زیادہ دیر نہ چل سکی،، فروخت کے دباؤ پر انڈیکس دوبارہ 91 ہزار سے نیچے آ گیا،،
آج مارکیٹ میں 28 ارب روپے کی سرمایہ کاری آئی،، ٹریڈرز نے 60 کروڑ سے زائد حصص کا لین دین کیا،، 36 ارب روپے منافع کمایا،، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 11 ہزار 764 ارب روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،،