آئندہ ہفتے امریکہ میں ہونے والے صدارتی انتخابات کی غیر یقینی صورتحال نے سرمایہ کاروں کو تذبذب کا شکار کر دیا،، سرمایہ کار کبھی اسٹاک، کبھی کرنسی، کبھی بانڈ اور کبھی گولڈ مارکیٹ کی طرف دوڑیں لگا رہے ہیں،،
اسی ہلچل اور افراتفری میں ایک اونس سونا 13 ڈالر مہنگا ہو گیا،، قیمت 2793 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،،
ادھر پاکستان میں سونے کی قیمت میں 2900 روپے کا بڑا اضافہ ہوا،، ایک تولہ سونا 2 لاکھ 87 ہزار 900 روپے کی نئی تاریخی سطح کو چھو گیا،،